جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

یہ کام میں نوازشریف کے دورمیں بھی نہیں کرتاتھا،کوئی کرکٹ تو نہیں کھیل رہاکہ فرنٹ فٹ یا بیک فٹ پر جاؤں،چوہدری نثار نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے آیاہوں ٗیہ پارٹی امور پر بات کرنیکاموقع نہیں۔ ہفتہ کو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر مشاہد حسین سید نے سابق وزیر داخلہ کا پر جوش استقبال کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں شرکت کیلئے دعوت سب ارکان کو دی جاتی ہے ٗمیں نواز شریف صاحب کے دور میں بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نہیں جاتاتھا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کیاجلاس میں شرکت نہ کرنے کی اور وجوہات ہیں۔ایک صحافی نے چودھری نثار سے سوال کیا کہ اب شہباز شریف پارٹی صدربن گئے اب آپ فرنٹ فٹ پر آئیں گے؟جواب میں چودھری نثار کا کہنا تھاکہ میں کوئی کرکٹ تو نہیں کھیل رہاکہ فرنٹ فٹ یا بیک فٹ پر جاؤں ۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا مجھے تو کوئی ذاتی علم نہیں، ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں روک تھام کے لئے عملی کام نہیں کررہے اگر ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے تو اداروں کا کام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…