جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ایئرچیف مارشل کی ریٹائرمنٹ، پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کیلئے 4 نام وزیراعظم کوارسال، نئے ایئرچیف کے لیے ایئرمارشل فاروق حبیب، مجاہد انور، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام شامل

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر نئے ایئر چیف مارشل کے لیے 4 نام وزیراعظم کو بھجوادیئے، نئے ایئرچیف کے لیے ایئرمارشل فاروق حبیب، مجاہد انور، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام شامل ہیں ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جس کے باعث نئے سربراہ کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا گیاہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے نئے ایئرچیف کے لیے 4 ناموں کی سمری بھجوادی گئی ہے جن میں ایئرمارشل فاروق حبیب، مجاہد انور، ارشد ملک اور عاصم ضمیر کے نام زیر غور ہیں۔ ایئرمارشل فاروق حبیب وائس چیف آف ایئر اسٹاف کی خدمات انجام دے رہے ہیں، ایئر مارشل مجاہد انور ڈپٹی چیف ایئراسٹاف (سپورٹ)، ایئر مارشل ارشد محمود ملک ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف(پرسانل) اور ایئر مارشل عاصم ضمیر ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف (ایڈمن) کے عہدے پر تعینات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…