پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ختم نبوتؐ پر وار کرنے والوں کو ووٹ نہیں دے سکتا ،حکمران جماعت کو شدید دھچکا،سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے انکار، (ن) لیگ بھی چھوڑنے کااعلان

datetime 3  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)پنجاب کے حلقہ این اے 169 وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کے معاملے پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، سینٹ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی انکار۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 169 وہاڑی سے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی،

انہوں نے سینٹ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی انکار کردیا۔ طاہر اقبال چوہدری نے کہا  میں ایسی پارٹی کو ووٹ کیوں دوں جس نے ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کی ہو، ختم نبوتؐ پر وار کرنے والوں کو ووٹ نہیں دے سکتا۔فاٹا  سے   رکن قومی اسمبلی شہاب الدین  نے  فاٹا کے لیے پوری قومی اسمبلی کو الیکٹورل کالج بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کابائیکاٹ   کردیا اور کہاکہ  فاٹا کے نمائندہ ووٹ ڈال رہے ہیں، ہم الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ، ایک طرف چھ ارکان کا ٹولہ ہے اور دوسری طرف 5 فاٹا کے ارکان ہیں۔یہ صورتحال ہارس ٹریڈنگ کا سبب بن رہی ہے۔ ہفتہ کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   کہاکہ آج کا دن مبارک ہے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیٹی نے ہماری بات نہیں سنی۔الیکشن رفارمز ناگزیر تھے مشرف کے زمانہ میں ایک ممبر ایک ووٹ ڈالتا تھا ایک ممبر قومی اسمبلی ایک ووٹ اب ایک ممبر چار ووٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹورل کالج بارہ افراد پر مشتمل تھا ۔لیکن چار کو منتخب کرنا ہے ہم نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی۔ چھ فاٹا ارکان  چارفاٹا کے سینٹر منتخب کر رہے  ہیں پاکستان کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی میں نے بار بار رفارمز کمیٹی کو خط لکھے لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کتنی بولی لگی ہے ہمیں شرمندگی ہوتی ہے،

شہاب الدین  نے کہاکہ  چار فاٹا کے نمائندہ ووٹ ڈال رہے ہیں ہم الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں میرا بیٹا بھی الیکشن لڑ رہا ہے لیکن صوتحال بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا ٹرائبل ایریا ہے فاٹا کے لیے پوری قومی اسمبلی کو الیکٹورل کالج بنایا جائے۔ شہاب الدین  نے کہا کہ ایک طرف چھ ارکان کا ٹولہ ہے اور دوسری طرف 5 فاٹا کے ارکان ہیں۔یہ صورتحال ہارس ٹریڈنگ کا سبب بن رہی ہے وفاقی دارالحکومت کے دو امیدواروں کیلئے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے فاٹا کیلئے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…