اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

سینیٹ الیکشن،حکومتی و اپوزیشن ارکان آمنے سامنے

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 12 خالی نشستوں پر پولنگ کے دوران صورت حال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف کی جانب سے حکومت پردھاندلی کا الزام لگایا گیا۔ تحریک انصاف کے ارکان پریزائیڈنگ افسرکے سامنے پہنچے اور انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی ارکان بیلٹ بکس میں ووٹوں کی پرچی نہیں بلکہ سادہ کاغذ ڈال رہے ہیں اوربعد میں آنے والا ووٹر پہلے والے کی پرچی ڈال رہا ہے۔

اس لئے پولنگ روک کر بیلیٹ بکس کی جانچ کی جائے تاہم پریزائیڈنگ افسر نے یہ مطالبہ مسترد کردیا۔بعد ازاں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ رانا ثناء4 اللہ کی قیادت میں حکومتی ارکان نے پولنگ بوتھ پرہلا بولا، ہمیں پورا یقین ہے کہ ارکان بیلٹ باکس میں خالی پرچیاں ڈال کر ووٹ کی پرچی باہر لے کر جا رہے ہیں، ہم نے پریزائیڈنگ افسر کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا لیکن انہوں نے ہماری شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…