اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پولنگ کے دوران گڑ بڑ،رینجرز طلب

datetime 3  مارچ‬‮  2018 |

لاہور،اسلام آباد (آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے دوران بدنظمی کے باعث الیکشن کمیشن کے حکام نے اسمبلی کے اندر رینجرز کو بلا لیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے الزام عایدکیا کہ تحریک انصاف کے ارکان پولنگ کے عمل میں مداخلت کر رہے ہیں ‘ الیکشن کمیشن کے عملے پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو پنجاب اسمبلی میںسینیٹ انتخابات کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی ۔ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے ارکان نے ایک دوسرے

کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعدنظمی کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے اسمبلی کے اندر رینجرز کے جوانوں کو بلا لیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان پولنگ کے عمل میں مداخلت کر رہے ہیں ‘ الیکشن کمیشن کے عملے پر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔پنجاب اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے موقع پر ارکان اسمبلی کیلئے تگڑے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ ناشتے میں سری پائے ‘ انڈہ چنے ‘ حلوہ پوری  و دیگر پکوان شامل تھے۔ ارکان اسمبلی نے سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل ڈٹ کر ناشتہ کیا۔  ہفتہ کو پنجاب اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے موقع پر ارکان اسمبلی کیلئے تگڑے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ ناشتے میں سری پائے ‘ انڈہ چنے ‘ حلوہ پوری  و دیگر پکوان شامل تھے۔ ارکان اسمبلی نے سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل ڈٹ کر ناشتہ کیا اور اس دوران ایک دوسرے کے ساتھ سینٹ انتخابات سے متعلق بات چیت بھی کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبوں میں سینٹ کے پولنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے ممبران تعینات کئے گئے ۔الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق چاروں صوبوں میں سینٹ کے پولنگ کے عمل  کی نگرانی  کے لئے ممبرالیکشن کمیشن عبدالغفارسومر ربلوچستان کوئٹہ اسمبلی، ممبر الیکشن کمیشن  جسٹس(ر) شکیل احمد بلوچ سندھ کراچی

اسمبلی ،ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) الطاف ابراہیم  قریشی پنجاب اسمبلی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد خیبر پختونخواہ اسمبلی پشاور میں موجود موجود رہے اور پولنگ کے عمل  کی نگرانی کر تے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…