کراچی(نیوزڈیسک)احد چیمہ نے زبان کھول دی، شہبازشریف کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،خفیہ پارٹنر کون تھا؟ کس کے ذریعے بھاری رقوم ملک سے باہر گئیں،دھماکہ خیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی شخصیت نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے
کہ احد چیمہ نے زبان کھول دی ہے اور ایسے انکشافات کئے ہیں جن کی وجہ سے شہبازشریف کی سیاست ختم ہوجائے گی کیونکہ انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں، شہبازشریف اب تک اپنی پارٹنر شپ خفیہ رکھے ہوئے تھے جبکہ احد چیمہ نے اس شخص کا نام بھی بتادیا ہے جس کے ذریعے بھاری رقوم ملک سے باہر منتقل کی گئیں، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعجازچوہدری نے کہا کہ احد چیمہ نے شہبازشریف کے حوالے سے بہت کچھ نیب کو بتایا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصل سبحان کو بازیاب کرایاجائے جس کو شہبازشریف نے ہی غائب کروایا ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بڑے جلسے اور ضمنی انتخابات میں جیت کسی حکمران جماعت کی مقبولیت کامعیار نہیں ہوسکتا، جلسہ گاہوں کو بھرنے کے لئے حکومتی وسائل استعمال کئے جاتے ہیں ، اس موقع پر نلیگ کے وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے اپنی جماعت کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب نے ثابت کردیاہے کہ نوازشریف ہی سپریم لیڈر ہیں او رہم ان کی رہنمائی میں 2018ءکا الیکشن بھی جیتیںگے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف گرچکاہے۔