جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

مریم نواز سے ملاقات کروانے کے بہانے درجنوں پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ کیا شرمناک ترین کام کر دیا گیا۔۔متاثرہ لڑکیوں کو کیسے نام نہاد لیگی خاتون رہنما چنگل میں پھنساتی تھی۔۔تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز سےامداد دلوانے اور ملاقات کا جھانسہ دیکر سینکڑوں خواتین سے لاکھوں روپے لوٹے جانے کا انکشاف، مسلم لیگ ن ویمن ونگ لڈن کی خود کو صدر بتانے والی خالدہ سلہری کیسے سادہ لوح خواتین کو دھوکہ دیتی رہی، قومی اخبار کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے

کہ مسلم لیگ ن ویمن ونگ لڈن کی خود کو صدر بتانے والی خاتون خالدہ سلہری نے سینکڑوں خواتین سے لاکھوں روپے بٹور لئے ہیں ۔ خالدہ سلہری سادہ لوح خواتین کو مریم نواز سے امداد دلوانے اور ملاقات کا جھانسہ دیکر سادہ لوح خواتین سے 5، 5ہزار بٹورتی رہی ہے۔ گزشتہ روز مسلم لیگی کونسلر ثناءاللہ رحمانی اور سابق لیڈی کونسلر میڈم شہناز کی قیادت میں سینکڑوں مرد و خواتین نے ڈی ایس پی آفس کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ خود کو مسلم لیگ ویمن لڈن کی صدر بتانے والی خالدہ سلہری نے مریم نواز شریف سے ملاقات کا جھانسہ دے کر دو سو سے زائد خواتین سے 5/5 ہزار روپے وصول کئے ہیں جبکہ ہمیں اب پتہ چلا ہے کہ خالدہ سلہری کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ متاثرہ خواتین نے بتایا کہ ہمیں مریم نوا شریف سے ملاقات کرواکر ان سے مالی امداد دلوانے کا جھانسہ دے کر ہم سے پیسے وصول کئے گئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ خالدہ سلہری مسلم لیگ سے اپنا جھوٹا تعلق ظاہر کرکے غریب لوگوں پر جھوٹے مقدمات درج کرواکر انہیں بلیک میل کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی مذکورہ خاتون نے پولیس کو بلیک میل کرکے تھانہ فتح شاہ میں شہناز بی بی، رانی بی بی وغیرہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایک میاں بیوی کے خلاف طالبہ سے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے۔پتہ چلا ہے کہ خود کو مقامی مسلم لیگی

لیڈر بتا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والی خالدہ سلہری کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں جن میں ایک مقدمہ اس کے خاوند صداقت سلہری نے درج کروایا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ خالدہ سلہری نے مجھ سے طلاق لئے بغیر آگے نکاح کیا ہوا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مظہر وٹو، چیئرمین بلدیہ عاشق آرائیں اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن مہر ریاض سیال نے مظاہرین سے

مذاکرات کرکے انہیں انصاف دلائے جانے کا یقین دلایا، جس پر مظاہرین وہاں سے منتشر ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…