جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بھارتی فوج کی ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یکم مارچ کو بھارت نے کوٹلی/جندروٹ اورچڑی کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 70سالہ شخص شہید اور خاتون زخمی ہوئیں۔ترجمان کے مطابق بھارت مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اور 2018 میں اب تک 400 سے زائد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید ہوئے ہیں اور 69 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق 2017 میں بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر کی 1970 بار خلاف ورزی کی تھی۔ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی سیز فائر کی خلاف ورزیاں علاقے میں امن و سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں جو کسی تذویراتی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ 2003 میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اور معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں جبکہ اپنے فوجیوں کو سیز فائر کا احترام کرنے کی ہدایت دے تاکہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر امن قائم رہ سکے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ برائے پاکستان و بھارت (یواین ایم او جی آئی پی) کو سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت تفویض کردہ کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…