اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کرکے نمکو کے پیکٹس میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور یوں سعودی عرب میں سرقلم ہونے سے بال بال بچ گیا، واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کی سزا سر قلم ہونا ہے اور اگر سعودی عرب پہنچ کر پکڑا جاتا تو موت کی سزا ہو سکتی تھی۔ گزشتہ روز اے ایس ایف اہلکاروں نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایک نجی ائیر لائن سے اسد زمان نامی مسافر براستہ مسقط ریاض جا رہا تھا، اسد نامی اس ملزم نے نمکو کے پیکٹس کے اندر منشیات چھپا رکھی تھی، جب ایس ایف اہلکاروں کو اس پر شک گزرا تو انہوں نے سامان کی تلاشی لی اس موقع پر نمکو کے پیکٹس میں سے 1600 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم اسد کو اے ایس ایف نے گرفتار کرکے اے این ایف کے حکام کے حوالے کر دیا۔ اس طرح اس مسافر کا سر قلم ہونے سے محفوظ رہا کیونکہ وہ سعودی پہنچ کر پکڑا جاتا تو اس کی سزا موت ہی ہوتی۔