لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہاؤسنگ سوسائٹی پیراگون کے دفتر پر نیب نے چھاپہ مارا ہے، نیب کی ٹیم نے لاہور کے علاقے برکی میں واقع سوسائٹی کے اکاؤنٹس آفس پر چھاپہ مارا اور وہاں سے اہم ریکارڈ اور کمپیوٹرز اپنے قبضے میں لے لیے، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پیراگون کے دفتر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے اہم دستاویزات حاصل کر لیں۔