جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

’’خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا‘‘ پاک فضائیہ نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا، جے ایف 17 تھنڈر کے بعد ایسا کام کر دیا کہ دشمن کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 1  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے بحیثیت مہمان خصوصی پی اے ایف بیس سمنگلی کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کا بخوبی ادراک ہےلیکن ہمارا عزم غیر متزلزل اور مقصد بالکل واضح ہے،ہم ایک امن پسند قوم ہیں

اور نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے، ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا جب فخر پاکستان جے ایف 17تھنڈر سے لیس ایک نئے ملٹی رول سکواڈرن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سکواڈرن کو نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کا نام دیا گیا ہے جس کا نعرہ ہے ’’خودی کو جس نے فلک سے بلند تر دیکھا‘‘۔ اس موقع پر ائیر چیف کو بیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے اس سکواڈرن کے آفیسر کمانڈنگ، ونگ کمانڈر عامر عمران چیمہ کو سکواڈرن کا نشان عطا کیا۔ اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے چار جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف سہیل امان نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری جدوجہد کے صلہ میں ملک میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے لیس نمبر 28 ملٹی رول سکواڈرن کے ذمہ پاکستان کی مغربی سرحدوں کی فضائی حدود کی دن رات نگرانی ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…