لندن (این این آئی) شمالی کوریا کے رہنماؤں کی جانب سے مغربی ممالک کے سفر کے لئے برازیل کا جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کا حکمران خاندان 1990 کی دہائی میں مغربی ممالک کے کا دورہ کرنے کے لئے برازیل کا جعلی پاسپورٹ استعمال کرتے رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان اور ان کے والد کم جانگ آئی کی تصاویر والے ایک برازیلیں پاسپورٹ کا عکس جاری کیا ہے جس پر غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے ویزا مہروں کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ خبر پر برازیل میں شمالی کورین سفارتخانے نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ تاہم برازیل کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوزف پواگ اور آئجونگ ٹچوئی کے نام سے بنائے گائے پاسپورٹس پر برازیل، جاپان اور ہانگ کانگ کے ویزے کے لئے بھی درخواست دی گئی۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا ویزا جاری کیا گیا یا نہیں۔دوسری جانب ایک جاپانی اخبار ’یومری شمبن‘ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے 2011 میں برازیل کے پاسپورٹ پر ٹوکیو کا سفر کیا تھا جب وہ بچے تھے۔