پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

نئی دہلی کے نیشنل میوزیم میں پہلی بار قرآن مجید کے نادر و نایاب نسخوں کی نمائش

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نیشنل میوزیم میں پہلی بار قران مجید کے نادر و نایاب نسخوں کی نمائش منعقد کی گئی ہے۔ یہ نمائش 27 فروری 2018 سے 31 مارچ تک جاری رہی۔نمائش میں شامل تمام قرآن مجید نیشنل میوزیم کی ملکیت ہیں اور اس کی پہلی بار نمائش کی گئی۔ اس میں خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے ہاتھوں کی تحریر کردہ قرآن مجید بھی شامل ہے جو خط کوفی میں جانور کی کھال کی جھلی پر لکھی گئی۔

اس میں شامل کلام پاک کوفی، نسخ، ریحان، ثلث اور بہاری خط میں ہیں۔ نیشنل میوزیم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بی آر منی نے بتایا کہ اس نمائش کے پس پشت کیوریٹر خطیب الرحمان کی کوششیں کار فرما ہیں۔خطیب الرحمان نے بتایا کہ اس میں سے کئی کلام پاک کے صفحات کو سونے کے پانی اور لاجورد سے سجایا گیا ہے جبکہ ایک کلام پاک میں جہاں جہاں اللہ کا نام آیا ہے اسے سونے سے لکھا گیا ہے۔اس نمائش میں ایک کرتے پر پورا قرآن لکھا ہوا ہے اور خطیب الرحمان نے بتایا کہ دنیا میں یہ واحد کرتا ہے جس پر مکمل قرآن ہے جو بہت ہی باریک بینی کے ساتھ خط نسخ میں لکھا گیا ہے اور اس میں اللہ کے 99 نام خط ریحان میں لکھے ہوئے ہیں۔اس نمائش کی خاص بات مشتی قران ہے جس کی پہلی بار نمائش ہوئی ہے۔ قرآن کے ان نسخوں کے ساتھ بادشاہ شاہ جہاں اور اورنگزیب عالم گیر کی مہریں بھی ہیں۔کیوریٹر خطیب الرحمان نے بتایا کہ خط بہاری عربی زبان میں بھارت کی دین ہے جو اپنے آپ میں بڑا کارنامہ ہے۔نمائش میں آئے مرزا ذکی احمد بیگ نے بتایا کہ نیشنل میوزیم کی یہ کوشش قابل ستائش ہے اور انھوں نے نیشنل میوزیم کے ڈائرکٹر جنرل سے گذارش کی ہے کہ اس قسم کی نمائش کا بڑے پیمانے پر ملک کے مختلف حصوں میں انعقاد کیا جائے تاکہ لوگ ہندوستان کی عظیم تاریخی وراثت سے روشناس ہو سکیں۔سابق کیوریٹر ڈاکٹر نسیم اختر نے بتایا کہ دہلی نیشنل میوزیم میں قرآن کے علاوہ فارسی کے نوادرات ہیں۔ معروف فارسی شاعر حافظ شیرازی اور سعدی کی گلستاں کے اولین نسخے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…