جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

اپنی تائی سری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آئی سونم کپور کیساتھ ان کے مداحوں نے ایسی حرکت کر دی کہ وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں ،ویڈیو وائرل

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) اداکار پبلک پراپرٹی ہوتے ہیں ان کی کوئی نجی زندگی نہیں ہوتی ، ان سب باتوں سے میڈیا اور مداحوں کو تو تسکین ملتی ہوگی لیکن بطور انسان ایک اداکار کو اس جملے کی وجہ سے کن مسائل سے گزرنا پڑتا ہے؟ اس کا اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جو اس کیفیت سے گزرے ہوں ۔ اسی کا ایک عملی نمونہ گزشتہ روزسری دیوی کی آخری رسومات کے موقع پر بھی دیکھنے میں آیا جب مداحوں نے سونم کپور

کو بری طرح غصہ دلادیا۔سونم کپورجب اپنی تائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آئیں تو وہاں موجود مداحوں کے ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں انہیں گھیر لیا اور راستے میں رکاوٹ بن کر کھڑے ہوگئے۔فوتگی کے ماحول میں غمزدہ سونم کپور مداحوں کا یہ رویہ دیکھ کر سخت ناراض ہوگئیں اور زور زور سے چلانے لگیں،پھر اپنے دل کا غبار نکالنے کے بعد سونم کپور بھاگتے ہوئے سلیبریشن کلب کے گیٹ میں داخل ہوگئیں، اس موقع پر انہیں پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں۔آخری رسومات کے دوران پولیس کے دستے نے اداکارہ کی میت کو سلامی دی اور ان کی لاش کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا۔ ہندومذہب کے رسم ورواج کے مطابق اداکارہ کو آخری وقت میں دلہن کی طرح سجایا گیا۔بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، ہیمامالنی، روینہ ٹنڈن، جیا بچن اور ہیمامالنی سمیت بالی ووڈ کے تمام اداکاروں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔چار روز قبل دبئی کے ایمریٹس ہوٹل میں آخری سانسیں لینے والی بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ بھانجے کی شادی میں

شرکت کے لیے دبئی گئی تھیں۔لیکن کسی کو کیا خبر تھی کہ شادی کی تقریب میں خوشی خوشی شرکت کرنے والی اداکارہ سری دیوی کا یہ آخری سفر ہے۔ چار روز قبل سری دیوی کی موت کی خبر نے ان کے گھروالوں سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ابتدا میں ان کی موت کی وجہ دل کادورہ قرار دیا جارہا تھا تاہم فرانزک رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ سری دیوی اپنی موت سے قبل نشے میں تھیں

اور ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے۔دبئی پولیس کی جانب سے اداکارہ کی لاش تفتیش کیلئے دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کردی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی لاش واپس بھارت لانے میں تاخیر ہورہی تھی، تاہم گزشتہ روز تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ جسے بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی لایا گیا۔سری دیوی کی میت ممبئی لوکھنڈوالا میں سیلیبریشن اسپورٹس کلب میں رکھ دی گئی تھی جہاں ان کا آخری دیدار کرنے کیلئے ان کے گھروالوں سمیت بالی ووڈ کی تمام بڑی شخصیات پہنچیں۔اس موقع پر اسپورٹس کلب کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…