ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

شاہد مسعود کی ایک ایک بات جھوٹ نکلی،جے آئی ٹی نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،معروف صحافی سے متعلق بہت کچھ کہہ دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)قصور کی زینب کے قاتل سے متعلق اینکر پرسن شاہد مسعود کے تمام الزامات اور دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں مجرم عمران کی سیاسی وابستگی، بیرون ملک سے رقم ملنے، 37 بینک اکاؤنٹس سمیت 18 الزامات بے بنیاد قرار دئیے گئے۔تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹی وی اینکر پرسن نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران پر سیاسی وابستگی کا الزام لگایا جو ثابت نہیں ہوسکا ۔

وفاقی وزیر کا تعاون حاصل ہونےکے شواہد بھی تحقیقاتی کمیٹی کو نہیں ملے۔رپورٹ کے مطابق مجرم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس سے متعلق تردید پہلے ہی آگئی تھی،مزید تحقیقات میں مجرم عمران کے 37بینک اکاؤنٹس ثابت نہیں ہوسکے ۔ نہ ہی بیرون ملک سے رقم ملنے کے ثبوت ملے۔ مجرم عمران کا عالمی مافیاسے تعلق کا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا۔یاد رہے کہ اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کے مجرم عمران سے متعلق کئی دعوے کیے ۔۔واضح رہے کہ شاہد مسعود کی جانب سے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد سینئر صحافی اپنے موقف پر قائم ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات سالہ زینب کے قتل کا معاملہ چل رہا ہے اور اس کی تفتیش ہو رہی ہے، میں نے چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب اور دیگر جج صاحبان کے تین رکنی بنچ کے سامنے ملزم عمران کے چالیس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، چالیس بینک اکاؤنٹس جو پاکستان میں موجود ہیں اور اس میں سے کئی فارن کرنسی اکاؤنٹس ہیں   اور اگلی سماعت پر پوری کوشش کروں گا اس کے مزید اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کر سکوں، سینئر صحافی نے اس موقع پر کہا کہ اس کے بیس سے پچیس اکاؤنٹس ہیں جو باہر کام

کر رہے ہیں اسی کے نام سے ہیں اور یہ اکاؤنٹس دنیا بھر میں اسی کے نام اور پتے سے ہیں، میری کوشش ہو گی کہ اس بندے کے 80 اکاؤنٹس کی تفصیلات اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کر دوں، سینئر صحافی وتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایک اکاؤنٹ اس کا ایسا ہے جس میں مجھے شبہ ہے کہ اس میں 16 لاکھ یوروز کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور یہ چائلڈ پورنو گرافی جو باہر کے ملکوں سے چلتی ہے یہ ایک بہت بڑی مافیا کا ایک چھوٹا سا کارندہ ہے اس کی جان کو خطرہ ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کو کہا ہے کہ اس شخص کی جان کو خطرہ ہے اور جس پر چیف جسٹس صاحب نے اس کی سکیورٹی بڑھانے کا کہا ہے اور آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات ذاتی طور پر اس کی جان کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے کیونکہ میری گزارش یہ تھی کہ اس کی جان کو خطرہ ہے وہ اکیلا آدمی نہیں ہے اس کے پیچھے مضبوط شخصیات ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…