واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان اب درست سمت میں جارہا ہے اور بہت مثبت اشارے مل رہے ہیں۔جنرل جوزف ووٹیل نے ایوان نمائندگان میں اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق امریکی تحفظات پر توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کی جنوبی ایشائی پالیسی کی کامیابی
کیلئے اہم ہے۔سربراہ امریکی سینٹ کام نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیا کی پالیسی پر عمل درآمد کررہا ہے جس میں افغانستان میں طالبان کو مفاہمت کی طرف لانا شامل ہے۔ان کے مطابق پالیسی میں افغانستان کے طویل مسئلے کوحل کرنا بھی شامل ہے ٗ اس کو کامیاب بنانے کے لئے خطے کے تمام ممالک کی شراکت داری چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے اہم ہے۔