اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری وزارت خزانہ کو بھیجی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے اور یکم مارچ سے عوام پر پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرکے بجلیاں گرا دی گئی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پٹرول کی قیمت میں حکومت نے تین روپے 56 پیسے اضافہ کر دیا ہے اب پٹرول کی نئی قیمت 88 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں
فی لٹر دوروپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اب ڈیزل کی نئی قیمت فی لٹر 9 روہے 45 پیسے ہو گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے اب نئی قیمت 65 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے اضافہ کیا گیا اب اسکی نئی قیمت 76 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ان نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔