اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

سری دیوی کو دلہن بنا کر جلا دیا گیا،2بیٹیاں مگرچتا کو آگ کس نے لگائی ،بونی کپور کی کیا حالت ہے

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی سپر سٹار سری دیوی کی چتا کو آگ لگا دی گئی ،شمشان گھاٹ میں انکے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے یہ فریضہ سرانجام دیا۔ اس موقع پر انکے اہلخانہ ،قریبی رشتے دار، فلمی دنیا کے دوست بھی موجود تھے ۔ہر آنکھ اشکبار تھی ۔اس سے پہلے ان کی لاش کو ایک ٹرک میں رکھ کر ممبئی شہر کی سڑکوں سے گزارا گیا۔اس موقع پرسکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں ۔اس سے پہلے ممبئی کے سیلیبریشن

ہال میں رکھی گئی جہاں بالی ووڈ سٹار ،مختلف سیاسی شخصیات نے ان کا آخری دیدار کیا،عام شہریوں نے بھی ان کو آخری بار دیکھا، سری دیوی کی لاش کو دلہن کی طرح سجایاگیا ہے ۔ان کا میک اپ کیا گیا ہے جبکہ منگل سوتر بھی پہنا ہوا ہے ۔ٹرک کے اندر ان کے شوہر بونی کپور، انیل کپور ،ارجن کپور اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجودتھے۔ادھر آنجہانی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اب بھارتی سیاستدان امر سنگھ نے بھی اداکارہ کی موت کے حوالے سے نیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بونی کپور اتنی بڑی غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں۔دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے جانے والی بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد سری دیوی کے شوہر بونی کپور اور بیٹی جھانوی کپور بھارتی سیاستدان اور کپور فیملی کے قریبی ساتھی امر سنگھ کے ہمراہ اترپردیش میں ہونے والی یوپی انویسٹرز سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے واپس بھارت آگئے تھے، جب کہ سری دیوی دبئی میں اکیلی تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سیاستدان امر سنگھ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ بونی کپور نے واپس بھارت آکر بہت بڑی غلطی

کی تھی انہیں سری دیوی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، گو کہ بونی کپور واپس دبئی چلے گئے تھے لیکن اگر ہم وہاں ہوتے تو شاید یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا۔ امر سنگھ نے سری دیوی کے حوالے سے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ سری دیوی کبھی کبھی بہت زیادہ نشہ آور مشروب نہیں پیتی تھیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…