تبوک (سی پی پی ) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شہرتبوک شہر کے سلمان نامی محلے میں ایک پاکستانی مزدور تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ مبینہ طور پر کام کے دوران سقالہ غیر متوازن ہونے
کے باعث موجود 3 مزدوروں میں سے ایک مشرف خان گر کر انتقال کر گیا ،باقی دونوں افراد محفوظ رہے۔ مشرف خان کا تعلق پاکستان کے شہر بنوں سے تھا اور وہ ایک عرصے سے بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مزدوری کررہا تھا۔