بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

سری دیوی کاشمشان گھاٹ کی طرف سفر شروع لاش کیساتھ کیا کیا گیا،ہر کوئی دیکھ کر ششدر چیتا کو کون آگ لگا ئے گا،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی سپر سٹار سری دیوی کا آخری سفر شروع ہو چکا ہے ،ان کی لاش کو ایک ٹرک میں رکھ کر ممبئی شہر کی سڑکوں سے گزارا جارہا ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں لوگ ساتھ ساتھ چل رہے ہیں ،سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں ۔اس سے پہلے ممبئی کے سیلیبریشن ہال میں رکھی گئی جہاں بالی ووڈ سٹار ،مختلف سیاسی شخصیات نے ان کا آخری دیدار کیا،عام شہریوں نے بھی ان کو آخری بار دیکھا،

سری دیوی کی لاش کو دلہن کی طرح سجایاگیا ہے ۔ان کا میک اپ کیا گیا ہے جبکہ منگل سوتر بھی پہنا ہوا ہے ۔ٹرک کے اندر ان کے شوہر بونی کپور، انیل کپور ،ارجن کپور اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجودہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی چیتا کو آگ انکے سوتیلے بیٹے ارجن کپور لگائینگے۔ادھر آنجہانی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اب بھارتی سیاستدان امر سنگھ نے بھی اداکارہ کی موت کے حوالے سے نیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بونی کپور اتنی بڑی غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں۔دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے جانے والی بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد سری دیوی کے شوہر بونی کپور اور   بیٹی جھانوی کپور بھارتی سیاستدان اور کپور فیملی کے قریبی ساتھی امر سنگھ کے ہمراہ اترپردیش میں ہونے والی یوپی انویسٹرز سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے واپس بھارت آگئے تھے، جب کہ سری دیوی دبئی میں اکیلی تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سیاستدان امر سنگھ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ بونی کپور نے واپس بھارت آکر بہت بڑی غلطی کی تھی انہیں سری دیوی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، گو کہ بونی کپور واپس دبئی چلے گئے تھے لیکن اگر ہم وہاں ہوتے تو شاید یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا۔ امر سنگھ نے سری دیوی کے حوالے سے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ سری دیوی کبھی کبھی بہت زیادہ نشہ آور مشروب نہیں پیتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…