ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنی ہے یا نہیں، افغان مہاجرین کی وطن واپسی ۔۔پاکستان کی سول و عسکری قیادت شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی

datetime 28  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی عوام کے مفاد میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے اقدامات تیز کئےجائیں، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے

سربراہان اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔اجلاس میں خطے اور عالمی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی، اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے روس کے دورہ پر بریفنگ دی.خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان روس باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہشمند ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا.اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطوں کی ضرورت ہے، پاک افغان سرحدپر بارڈر مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ اہمیت کا حامل ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے اقدامات تیز کئے جائیں.کمیٹی کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ بھارتی جارحیت کامقصد مقبوضہ کشمیرسے د نیاکی توجہ ہٹانا ہے، اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔واضح رہے کہ قومی اسلامتی کمیٹی کے اجلاس کوتجزیہ کار و مبصریں اہمیت کا حامل قرار دے رہےہیں جس کی تین وجوہات ہیں جن میں سے ایک حال میں ہی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں  امریکہ ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ ، وزیر خارجہ خواجہ آصف کا حالیہ دورہ روس جبکہ افغان ایشو کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر بھارتی جارحیت بتائی جا رہی ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…