پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی قونصلیٹ کو سری دیوی کی میت حوالگی کا اجازت نامہ مل گیا،تحقیقات کا حیرت انگیز ڈراپ سین،موت کی حتمی وجہ بالاخر منظر عام پر آگئی

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی میت بھارت لے جانے کے لئے دبئی پولیس کی جانب سے ان کے خاندان کو حوالگی کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ بتایا گیا کہ پولیس نے سری دیوی کی میت حوالگی کا اجازت نامہ قونصلیٹ اور آنجہانی اداکارہ کے شوہر بونی کپور کے حوالے کردیا۔سری دیوی کی میت بھارت لے جانے کی اجازت کے بعد ایمبولینس کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچا دی گئی

ہے جہاں سے میت کو بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے نجی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لے جایا جائے گا۔اداکار کی آخری رسومات ممبئی میں ہی ادا کی جائیں گی جس میں شرکت کیلئے بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد مرحومہ کے دیور انیل کپور کی رہائشگاہ پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پولیس پبلک پراسیکیوشن نے موت کی وجہ حادثاتی طور پر ڈوبنے کو قرار دیا ہے جس کے بعد واقعے کی تحقیقات بھی بند کر دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…