پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مسلم لیگ(ن) کی مرکز ی مجلس عاملہ کے اجلاس میں محمد نوازشریف کی پنجاب کی ترقی پرشہبازشریف کی کارکردگی کی ستائش،گلے لگا کر مبارکباد ،مریم نوازنے سٹیج پر آکربڑا سرپرائز دیدیا

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکز ی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں شہبازشریف کو شاباش دینا چاہتا ہوں جن کی سربراہی میں پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام ہورہا ہے ۔اگر 22ماہ کی تاخیر نہ ہوتی تو آج لاہور اورنج لائن میٹروٹرین چل رہی ہوتی اورعوام اس پر سفر کررہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

کیا اوریہ کارکردگی ان کے دامن پر ایک خوبصورت نشان ہے ۔لاہور ایک ترقی یافتہ شہر نظر آتا ہے ،اسی طرح ملتان میں بھی میٹرو بسیں چل رہی ہے۔ شہبازشریف نے اپنی نمایاں کارکردگی کے ذریعے خاص مقام بنایا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف جب اپنی تقریر ختم کر کے اپنی نشست پر آئے تو محمد نوازشریف نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی اوران کی ستائش کی ۔مریم نواز بھی اپنی نشست سے اٹھ کر سٹیج پر آئی اورشہبازشریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…