پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے یہ کام کیوں کیا؟ بس بہت ہو گیا اب اور برداشت نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف نے خود چوہدری نثار کے خلاف احکامات جاری کیے اور کیا کہا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان سے راستے جدا کر لیے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے تین دہائیوں تک ساتھ رہنے والے چوہدری نثار سے راہیں جدا کر لی ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو ن لیگ کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نہ بلانے کی ہدایات جاری کی تھیں،

میاں نواز شریف کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قائل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن میاں نواز شریف نے فیصلے میں لچک نہیں دکھائی اور اسی وجہ سے مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان موجود نہیں تھے۔ نجی ٹی وی چینل کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار علی خان موجود نہیں تھے جس کی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی تھی۔ نواز شریف اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ چودھری نثار علی خان نے میرے بیانیے سے اختلاف کیا لہٰذا ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں آج ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں شہباز شریف کو فی الحال ن لیگ کا قائم مقام صدر جبکہ 6مارچ کو مستقل صدر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دی گئی ہے جبکہ نواز شریف کو تاحیات ن لیگ کا قائد بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ میاں نواز شریف نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بھی عدالتی فیصلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے بیانیے کو دہرایا اور کہا کہ ملک کے آئین کو چھوڑ کر آمر کا حلف لینا سب سے بڑا جرم ہے۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وہ جج ہمارے خلاف اس طرح کے فیصلے سنائیں اور ہم انہیں تسلیم کریں، نواز شریف اسے تسلیم نہیں کر سکتا۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…