جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شام میں بشار الاسد کی فوج کی بمباری نے ہر طرف تباہی مچا دی شہریوں کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، غوطہ شہر کھنڈر بن کر رہ گیا

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ کے دوران سینکڑوں شہری جاں بحق، شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے روس کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لڑائی میں روزانہ 5گھنٹے وقفے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق شام کے مشرقی علاقہ غوچہ میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ کے دوران سینکڑوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں،

شامی سرکاری فوج روسی امداد سے غوطہ کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ شامی فضائیہ کی جانب سے بھی شہری علاقے پر بغیر کسی ٹارگٹ کے اندھا دھند کئی پائونڈ وزنی بم گھروں پر گرائے گئے ہیں جس کے بعد غوطہ سے آنیوالی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں شہری بمباری سے جاں بحق ہو چکے ہیں اور پورا علاقہ ملبے کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ دوسری جانب روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لڑائی میں روزانہ 5 گھنٹے وقفے کا اعلان کر دیا۔ شہریوں کو علاقہ سے نکلنے کے لیے راستہ بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔ لڑائی میں اعلان کیے جانے والے وقفے کا عمل منگل سے شروع ہو گا ،روس کے وزیرِ دفاع سرگے شویگو نے لڑائی میں وقفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی میں تعطل روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوا کرے گا۔علاقے میں موجود شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس وقفے کے دوران ہی اپنے لیے راستہ بنا لیں۔ یاد رہے کہ شام میں باغیوں کے زیرِ قبضہ مشرقی علاقہ غوطہ گذشتہ ایک ہفتے سے شامی حکومت کی شدید بمباری کا ہدف ہے، اور اس کارروائی میں شامی فوج کو روس کی حمایت حاصل ہے۔جنگ کے دوران شہری نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے علاقے میں موجود مانیٹرنگ گروپ نے محدود اعدادوشمار کے مطابق بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شامی بمباری سے 560شامی شہری جن میں بچے،

عورتیں اور مرد شامل ہیں مارے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…