بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

سری دیوی کو قتل کیا گیا، بھارتی حکومت کے اہم عہدیدار کا حیران کن انکشاف

datetime 27  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی)بالی ووڈ سپر سٹار سری دیوی کی پراسرار موت سب کیلئے معمہ بن گئی ہے ،پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد بھی دبئی پولیس حقیقت جاننے میں مصروف ہے ۔ادھر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامینم سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ سری دیوی کو قتل کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل ’’ٹائمز نو‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی صحت مثالی تھی ،موت کے وقت

ان کے خون میں الکوحل کی موجودگی کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے۔ پراسرار طور پر باتھ ٹاب میں گرنے کے بعد جیسے موت ہوئی وہ حیران کن لگتی ہے اس لئے اس کیس کی نئے سرے سے جانچ کی جائے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔واضح رہے کہ سری دیوی کے قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کی تصدیق ہے کہ انہوں نے کبھی بھی شراب نوشی نہیں کی۔ادھربھارتی سیاستدان امر سنگھ نے بھی اداکارہ کی موت کے حوالے سے نیا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بونی کپور اتنی بڑی غلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں۔دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے جانے والی بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد سری دیوی کے شوہر بونی کپور او  بیٹی جھانوی کپور بھارتی سیاستدان اور کپور فیملی کے قریبی ساتھی امر سنگھ کے ہمراہ اترپردیش میں ہونے والی یوپی انویسٹرز سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے واپس بھارت آگئے تھے، جب کہ سری دیوی دبئی میں اکیلی تھیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سیاستدان امر سنگھ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ بونی کپور نے واپس بھارت آکر بہت بڑی غلطی کی تھی انہیں سری دیوی کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، گو کہ بونی کپور

واپس دبئی چلے گئے تھے لیکن اگر ہم وہاں ہوتے تو شاید یہ حادثہ روکا جاسکتا تھا۔ امر سنگھ نے سری دیوی کے حوالے سے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہاکہ سری دیوی کبھی کبھی بہت زیادہ نشہ آور مشروب نہیں پیتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دبئی کے شیخ النہیان سے بات کی ہے انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جلد سے جلد سری دیوی کی لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔واضح رہے کہ ابتدا میں سری دیوی کی موت کو دل کادورہ قراردیا جارہا تھا تاہم گزشتہ روز آنے والی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…