ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

باؤلرز کے چھکے چھڑانے والا ”شیر“ دبئی پہنچ گیا، یہ کون ہے اور پی ایس ایل میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی بڑی خوشخبری آ گئی

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن شروع ہو چکا ہے اور اپنی شروعات سے ہی اس نے دھوم مچا دی ہے۔ بہترین کرکٹ اور سنسنی خیز میچز نے شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے ۔ پی ایس ایل کی 6ٹیموں کے درمیان جاری معرکے دوران خبر اب یہ ہے کہ ایسے غیر ملکی کھلاڑی جو اپنے قومی اور ذاتی فرائض کے باعث ابھی تک پی ایس ایل میں شریک نہیں ہوئے تھے، وہ بھی دبئی پہنچ رہے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ایسا ہی ایک غیر ملکی کھلاڑی دبئی پہنچ گیا ہے

جو اپنی دھواں دار بلے بازی سے باؤلرز کے چھکے چھڑانے میں کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ یہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ جنوبی افریقی آل راؤنڈر جے پی ڈومنی ہیں جو رات کے وقت دبئی پہنچے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹویٹر ہینڈل سے جے پی ڈومنی کی دبئی ائیرپورٹ سے باہر آتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی ہے اور اس تصویر کے ساتھ جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’میرا پیا گھرآیا۔۔جے پی ڈومنی آ گئے ہیں اور اب ذرا شیر کی ذرا تیز دھاڑ کیلئے تیار ہو جائیں۔“

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…