پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کی جانب سے تحقیقات شروع کرنے کے بعد خوف کے باعث صوبائی حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر اہم شخصیات نے استعمال کرنا بند کر دیا ہے اور پانچ فروری کے بعد صرف دو بار سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال ہوا ہے بعض صوبائی وزراء سمیت اہم ترین شخصیات نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے بجائے اب بائی روڈ زیادہ تر سفر کو ترجیح دے رہے ہیں نیب کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے 74گھنٹے استعمال کرنے کے معاملے
پر تحقیقات شروع ہونے کے بعد صوبے کے دونوں سرکاری ہیلی کاپٹرز میں پانچ فروری کے بعد کسی نے بھی استعمال نہیں کیا ہے پانچ فروری کے بعد اب تک صرف 2بار ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا ہے جو کہ قانون کے تحت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے استعمال کیا ہے جبکہ نیب کے خوف کے باعث اراکین اسمبلی ، دیگراہم شخصیات صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کر رہے ہیں ہیلی کاپٹر کے استعمال کے بارے میں تحقیقات شروع ہونے کے بعد سرکاری عملے نے بھی اس پر تشکر کا اظہار کیا ہے ۔