بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

لاہور، چین میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ کا احتجاج ،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چین میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لا کر انکی سزائیں پوری کی جائیں اورجو پاکستانی اپنی سزا پوری کر چکے ہیں، انہیں جیلوں سے رہائی دلوانے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ چین میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی۔ مظاہرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سال دو ہزارپانچ میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

طے پایا مگر اس معاہدے پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔مظاہرین نے کہاکہ چین کی جیلوں میں لاتعدادایسے پاکستانی قیدی موجود ہیں جو اپنی سزائیں پوری کرنے کے باوجود جیلوں میں قید ہیں لہذا ان پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت اقدامات کرے اور جو پاکستانی اپنی قید چائنہ کی جیلوں میں کاٹ رہے ہیں انہیں بھی وطن واپس لا کر یہاں کی جیلوں میں انکی سزا کو پورا کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ان کیجائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ پنجاب سمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…