جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

12 سالہ لڑکے سے گینگ ریپ کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار، عدالت میں پیش،شرمناک انکشافات

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شانگلہ میں براری خوار کے علاقے میں الپوری تھانے کی حدود میں 12 سالہ لڑکے سے گینگ ریپ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے واقعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نوجوان لڑکے

نے الپوری تھانے میں آکر اطلاع دی کہ اسے اس کی رہائشگاہ بارادی خوار جنگل کے قریب 5 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور اس لڑکے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا ۔میڈیکل رپورٹ میں نوجوان لڑکے کیساتھ ریپ کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم مزید معلومات کیلئے ڈی این اے نمونے کو پشاور بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے پر مقدمہ درج کیے جانے کے بعد تمام 5 افراد کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان پانچوں افراد کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ملزمان کی شناخت باقرعالم، خورشید، فرحاد، عثمان اور غنی کے نام سے ہوئی ہے۔ضلعی پولیس افسر راحت اللہ خان نے کہا ہے کہ لڑکے کی شکایت کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ پولیس اس قسم کے جرائم سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔  شانگلہ میں براری خوار کے علاقے میں الپوری تھانے کی حدود میں 12 سالہ لڑکے سے گینگ ریپ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے واقعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نوجوان لڑکے نے الپوری تھانے میں آکر اطلاع دی کہ اسے اس کی رہائشگاہ بارادی خوار جنگل کے قریب 5 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور اس لڑکے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…