منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

دِل کے دورے کی خبروں بالاخر جھوٹی ثابت،سری دیوی کی موت کس طرح ہوئی؟دبئی حکام کی جاری کردہ فورنزک رپورٹ نے سب کو چکراکر رکھ دیا، حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں حکام نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ہوئی ہے۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ 1980 کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی سری دیوی ہفتہ کی شب دبئی میں ایک شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں۔54 سالہ سری دیوی کی ہلاکت کے حوالے سے فورنزک رپورٹ دبئی پولیس نے جاری کی اور یہ رپورٹ ان کے لواحقین اور انڈین قونصل خانے کو فراہم کی گئی ۔خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق

اس رپورٹ کا مطلب سری دیوی کی لاش کی انڈیا منتقلی میں تاخیر بھی ہو سکتا ہے جو کہ پیر کو واپس بھیجی جانی تھی۔خیال رہے کہ سری دیوی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہیں کی گئی جس میں ٹاکساکولوجی کے تجزیوں کے نتائج شامل ہوں گے۔اسی رپورٹ سے واضح ہو سکے گا کہ دل کے دورے سے ہلاکت اور حادثاتی طور پر ڈوبنے کی رپورٹ کا آپسی تعلق کیا ۔سری دیوی 13 اگست 1963 کو تمل ناڈو میں پیدا ہوئی تھیں اور 1978 میں انھوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم سولہواں ساون سے کیا تھا ٗحال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم تھی۔ان کی مشہور ترین فلموں میں ’چاندنی‘ ’لمحے‘ ’مسٹر انڈیا‘ ’خدا گواہ‘ ’صدمہ‘ اور ’نگینہ‘ شامل ہیں۔انھوں نے ہندی فلموں کے علاوہ جنوبی ہند میں تمل، تیلیگو، ملیالم، اور کنڑ زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔سری دیوی نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے 1996 میں شادی کی تھی اور ان کی دو بیٹیاں خوشی اور جھانوی کپور ہیں۔سری دیوی کو 2013 میں حکومت کی جانب سے پدماشری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔انھوں نے جب 90 کی دہائی میں اپنے فلمی کریئر کو الودع کہا تھا تو اس وقت ان کی فلمیں اچھی طرح سے نہیں چل رہی تھیں۔ لیکن اس طویل وقفے کے بعد جب وہ واپس آئیں تو اپنی اداکاری سے ایک بار پھر سے ہنگامہ مچا دیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…