بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کوچوتھی بار ہاکی کا عالمی چیمپئین بنانے والے قومی ہیرو اور لینجنڈری گول کیپر منصور احمد آج کہاں اور کس حال میں ہیں؟ ایسی تشویشناک خبر کہ آپ بھی قوم کے اس مایہ ناز بیٹے کیلئے دعاکیلئے ہاتھ اٹھا دینگے

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ جتوا کر دینے والے سابق گول کیپر اور سپر سٹار اولمپئین منصور احمد امراض قلب میں مبتلا، تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال کراچی میں زیر علاج۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ جتوا کر دینے والے سابق گول کیپر اور سپر سٹار اولمپئین منصور احمد امراض قلب میں مبتلا، تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال کراچی میں زیر علاج ہیں۔

منصور احمد کو دل کا دورہ پڑا جسکے بعدانہیں نہایت تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال کراچی میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ر احمد کو کچھ عرصے سے دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن آج انہیں دل میں شدید درد اٹھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال کے ادارہ امراض قلب میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔منصور احمد کا جون2016ءمیں امراض قلب کا آپریشن ہوا تھا جس دوران انہیں مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے تھا تاہم وہ عارضی طور پر صحت یاب ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گول کیپر منصور احمد نے 1994 ءکے ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ کےخلاف پینلٹی سٹروک پر گول روک کر قومی ٹیم کو چوتھی بار عالمی چمپئن بنایا تھا۔منصور احمد نے 1986ءسے 2000 ءتک 338میچز میں بحیثیت قومی ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ماضی میں ایشیاءکے نمبر ون گول کیپر بھی رہے ہیں۔اولمپکس میں انہوں نے متعدد سلور اور گولڈ میڈل بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔خیال رہے کہ منصور احمد کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہاکی کے عظیم کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ اپنے کھیل کی وجہ سے منصور احمد نے نہ صرف پاکستان میں اپنا ایک بلند مقام بنایا بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ہالینڈ کے خلاف جیت میں منصور احمد کا کلیدی کردار تھا ۔ جاوید میانداد کے شارجہ میں چھکے کی طرح دنیا بھر میں ہاکی کے مداح منصور احمد کی پنلٹی سٹروک پر گول روک کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے کی کوشش کو آج بھی یاد کرتے ہیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…