ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کو چکما دیکر ہوٹل سے غائب ہو گیا تھا ہوٹل واپسی پر ہمیں پرویز مشرف نے۔۔سارو گنگولی کے ساتھ لاہور میں کیا واقعہ پیش آیا تھا، بھارتی کپتان کہاں چلے گئے تھے؟برسوں بعد اہم انکشاف کر ڈالا

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی کپتان اور اوپننگ بیٹسمین رہنے والے سارو گنگولی نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ 2004میں دورہ پاکستان کے دوران وہ سکیورٹی کو چکما دیکر فوڈ اسٹریٹ جا پہنچے تھے، ہوٹل واپسی پراس وقت کے پاکستانی صدر پرویز مشرف کا فون آگیا تھا اور انہوں نے فون پر کہا تھا کہ ایسے ایڈونچر نہ کریں تو بہتر ہے، پرویز مشرف نے ہمیں ہوٹل سے

باہر جانے سے قبل سکیورٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان اور اوپننگ بیٹسمین رہنے والے سارو گنگولی نے اپنی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ 2004 میں دورہ پاکستان کے دوران لاہور میں سیکیورٹی کو چکمہ دینے پر پرویز مشرف کا فون آگیا تھا۔سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے اپنی سوانح حیات میں لکھا ہے کہ پاکستان کا دورہ 2004 ہمیشہ یاد رہے گا، ہم سیکورٹی کو چکمہ دے کر لاہور کی فوڈ اسٹریٹ پہنچے، سر پر پہنی ٹوپی سے آدھا چہرہ چھپا کر فائیو اسٹار ہوٹل سے نکل گیا تھا تاہم سیکیورٹی کو چکمہ دینے پر سابق صدر پرویز مشرف کا فون آگیا تھا۔سارو گنگولی نے سوانح حیات میں انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ہوٹل واپس پہنچے تو اس وقت کے پاکستانی صدر پرویز مشرف نے انہیں فون کرکے کہا کہ ایسے ایڈونچر نہ کریں تو بہتر ہے، پرویز مشرف نے انہیں سیکورٹی کو بتا کر ہوٹل سے باہر جانے کی ہدایت کی۔ گنگولی نے کتاب میں لکھا ہے کہ گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ میں دکاندار نے پہچان کر ڈنر کے پیسے لینے سے انکار کر دیا جب کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے ہماری کار کا تعاقب بھی کیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر پابندی سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوم سیریز ہوا کرتی تھیں،2004میں بھارتی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران لاہور میں ایک ہوٹل میں مقیم تھی

جہاں اس نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنا تھا۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…