کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم سمیت 11ملزمان پر فرد جرم عائد،نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر 11ملزمان کے خلاف 17کروڑ روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔لیکن ڈاکٹر عاصم سمیت باقی 11ملزمان نے صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔جس کے بعد مزید گواہان کو طلب کر لیا گیا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم سے استفسار
کیا کہ عدالت آپ پر جرم عائد کر رہی ہے تو ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ کس بات کا جرم قبول کروں،یہ جھوٹ ہے۔نیب زرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے ملکی خزانے کو 17کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ڈاکٹر عاصم اور دیگر 11ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکہ دیا تھا۔ڈاکٹر عاصم کے علاوہ دیگر ملزمان میں جمیل انصاری،ملک عثمان،بشارت ملک،ژعیب وارثی،خالد رمضان اور ذوہیر صدیقی شامل ہیں۔