جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’کل صبح وفاقی حکومت کی بنیادیں ہل گئیں لیکن پھر پتہ چلا ہماری حکومت کی پھوپھو مر گئی‘‘ مریم اورنگزیب کوسری دیو ی کے انتقال پر افسوس کرنا مہنگا پڑ گیا،شدید ردعمل پر جلد ی جلدی کیا کام کیا،جانئے

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ سری دیوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرنا وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو مہنگا پڑ گیا۔معروف صحافی احمد قریشی نے پروگرام کے دوران  زبردست کلاس لے لی۔احمد قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح وفاقی حکومت کی بنیادیں ہل گئیں۔ویسے تو مجھے بھی نہیں تھا پتہ لیکن اب پتہ چلا ہے کہ ہماری حکومت کی پھو پھو کا انتقال ہو گیا ہے۔احمد قریشی کا کہنا تھا کہ صبح صبح

ہماری حکومت پاکستان کی طرف سے ایک بہت رعب دار پیغام ٹویٹر پر جاری ہوا۔لیکن خبر کو فورا ہٹانے کا حکم دیا گیا لیکن پھر بھی ایک دو جگہ پر یہ خبر رہ گئی۔احمد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارتیوں کی طرح نہیں ہیں ۔ہمارے چھوٹے دل نہیں ہیں۔بے شک ہمارا ملک ان سے پانچ گنا چھوٹا ہے لیکن ہمارا دل ان سے پانچ گنا بڑا ہے۔بھارت میں ہمارے اداکاروں کو دھمکیاں دی گئیں لیکن ہمارے ہاں وزیر اطلاعات بھارتی اداکارہ کی موت پر اظہار افسوس کرتی ہیں۔کل ہی بھارت نے پاکستان سے متعلق ایک جھوٹی خبر چلائی جس سے کراچی اسٹاک ایکچینج کریش ہو گئی جب کہ پاکستان کنٹرول لائن پر بھی 16پاکستانی شہید ہو گئے لیکن اس پروافاقی حکومت کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بولی وڈ کی نامور فنکارہ سری دیوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تھا ۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سری دیوی ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے فن اور اداکاری کے جوہریادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے۔ان کے انتقال سے پوری دنیا میں موجود ان کے مداحوں کودلی افسوس ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…