اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں خواجہ سرائوں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خواجہ سراوں کو پولیس فورس کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے بعد 40خواجہ سراوں نے بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت نے گذشتہ ماہ خواجہ سراوں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان کیا تھا اور 8فروری کو اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جس کے بعد کانسٹیبل کے عہدے کے لئے کم از کم 40خواجہ سراوں

کی درخواستیں موصل ہوچکی ہیں۔اخبارکے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد مساوات کو فروغ دینا اورخواجہ سراوں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔حکام نے ریاست میں تمام کیٹگریز کے لئے کانسٹیلز کی دوہزار سے زائد اسامیوں پربھرتی کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے خواجہ سراوں کی سہولت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا تھا، اْن کاکہنا تھا کہ درخواست گذار کی بھرتی تحریری امتحان پاس کرنے اور فزیکل ٹیسٹ کے بعد عمل میں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…