اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 7اقسام کے ٹیکس وصول کئے جانے کا نکشاف ہوا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 34.24روپے ،ڈیزل پر40.74روپے ،لائٹ ڈیزل پر 9.9 روپے اور مٹی کے تیل پر 13.86روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔دستاویز ات کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کیلئے ڈیزل کی قیمت 95 روپے 83 پیسے مقررہے۔
اس طرح فی لیٹرڈیزل پر حکومت صارفین سے 40 روپے 74 پیسے ٹیکسز وصول کررہی ہے یعنی ڈیزل کے ہرلیٹر پرعوام سے 74 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے،لائٹ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 54 روپے 40 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کیلئے لائٹ ڈیزل کی قیمت 64 روپے30 پیسے مقررہے۔ اس طرح فی لیٹر لائٹ ڈیزل پر حکومت صارفین سے 9 روپے9 پیسے ٹیکسز وصول کررہی ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹرہے جب کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول پر حکومتی ٹیکسزکی شرح 34 روپے 24 پیسے فی لیٹرہے۔ یعنی پیٹرول کی مد میں بھی حکومت اس کی اصل قیمت پر 68 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔دستاویزات کے مطابق مٹی کے تیل کی ایکس ریفائنری قیمت 56 روپے 4 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کیلئے مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 26 پیسے مقررہے۔ اس طرح مٹی کے تیل پر حکومت صارفین سے 13 روپے 86 پیسے ٹیکس وصول کررہی ہے۔دستاویزات کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی،ان لینڈ فریٹ مارجن،او ایم سی ز مارجن ،ڈیلروں کا کمیشن،پیٹرولیم نیوی اور جی ایس ٹی ٹیکسز وصول کرتی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول پر 34.24روپے ،ڈیزل پر40.74روپے ،لائٹ ڈیزل پر 9.9 روپے اور مٹی کے تیل پر 13.86روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔