منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جھانسہ دیکر بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیکاانکشاف،منظم گروہ کے 3ارکان گرفتار، بچے بازیاب،انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مچھلیوں کے شکار کا جھانسہ دیکر بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیکاانکشاف،پولیس نے منظم گروہ کے تین ارکان کوگرفتارکرکے بچوں کو بازیاب کرا لیا،پولیس نے تین رکنی گروہ کو عدالت میں پیش کردیا۔ گزشتہ روز تھانہ ڈاکس پولیس کے انوسٹی گیشن پولیس انسپکٹر راجہ انصار انور نے کم سن بچوں کو اغوا اور زیادتی کے الزام میں گرفتار عبدالغنی،مصطفیٰ اورعبداللہ کا

جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا،اس موقع پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا کہ تینوں ملزمان کا منظم گروہ ہے ملزمان ساحل سمندر پر سیروتفریح کی غرض سے آنے والے بچوں کو اغوا کرتے تھے،بچوں کو مچھلیوں کا شکارکرنے کا جھانسہ دیکر اغواکرتے تھے،لانچ میں بٹھا کر کھلے سمندر میں لے جاتے تھے۔کئی روز تک یرغمال بنا کر زیادتی کرتے تھے،بچوں کے اغوا کے متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ، بچوں کے اغواکی شکایت بڑھتی جا رہی تھی جس پر انویسٹی گیشن ٹیم نے سخت کارروائی کی،مچھلیوں کا شکار کرکے واپس آنیوالی لانچ پر چھاپہ مارا ،متعدد بچوں کو بازیاب کرا لیا،گروہ کے تین ارکان ماہی گیروں کو گرفتارکیا گیا،دوران تفتیش ملزمان کے منظم گروہ نے جرم کا اعتراف کیا،بچوں کاطبی معائنہ کرایا گیا،میڈیکل رپورٹ کے مطابق زیادتی بھی ثابت ہوئی، عدالت نے تینوں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمات درج ہیں۔  مچھلیوں کے شکار کا جھانسہ دیکر بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانیکاانکشاف،پولیس نے منظم گروہ کے تین ارکان کوگرفتارکرکے بچوں کو بازیاب کرا لیا،پولیس نے تین رکنی گروہ کو عدالت میں پیش کردیا۔ گزشتہ روز تھانہ ڈاکس پولیس کے انوسٹی گیشن پولیس انسپکٹر راجہ انصار انور نے کم سن بچوں کو اغوا اور زیادتی کے الزام میں گرفتار عبدالغنی،مصطفیٰ اورعبداللہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کیا،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…