منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

’میری یہ ویڈیو کیوں بنائی‘ وہ پاکستانی میاں بیوی جو برطانوی ٹی وی چینل کے پیچھےایسے پڑے کہ دنوں میں مالدار ہو گئے؟ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) قسمت کبھی یوں بھی مہربان ہوتی ہے کہ انسان دیکھتا ہی رہ جاتا ہے ، یہ مثال برطانیہ میں دو پاکستانی نژاد میاں بیوی پر اس وقت پوری ہوئی جب انہوں نے برطانیہ کے ایک چینل ، چینل 5پر ہرجانے کا دعویٰ کیا۔ عدالت نے چینل 5کی انتظامیہ کو اس پاکستانی نژاد جوڑے کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ 51سالہ شاکر علی اور ان کی 49سالہ اہلیہ

شاہدہ اسلم دونوں بے روزگار تھے جس کی وجہ سے وہ کئی ماہ سے اپنے گھر کا کرایہ ادا نہ کر سکے چنانچہ انہیں گھر سے بے دخل کر دیا گیا۔جب انہیں مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں واقع گھر سے نکالا جا رہا تھا تو چینل 5نے ان کی ویڈیو بنا کر اپنے پروگرام ”کین ناٹ پے؟ وی وِل ٹیک اِٹ اوے“ (Can’t Pay? We’ll Take It Away)میں چلا دی۔ اس ویڈیو میں شاکر علی نے محض پاجامہ پہن رکھا ہوتا ہے اور بیساکھیوں پر چلتا ہوا اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھر سے باہر نکل رہا ہوتا ہے۔ شاکر اور شاہدہ نے اس ویڈیو کو ہتک آمیز قرار دیا اور چینل کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چینل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس جوڑے کو 20ہزار پاؤنڈ (تقریباً 31لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرے۔چینل انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اسے خوش آمدید کہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس عدالتی فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں تاہم ہمارا مقصد بدنیتی پر مبنی نہیں تھا ہم نے دونوں میاں بیوی کی گھر سے نکالے جانے کی ویڈیو عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے چلائی تھی۔واضح رہے کہ برطانیہ ، کینیڈا اور امریکہ میں ٹی وی، اخبارات یا ریڈیو پر کسی بھی شہری کی کوئی ایسی چیز نشر  یا شائع کی جائے جو کہ بدنیتی یا ہتک ثابت ہو جائے تو اس ٹی وی چینل، اخبار یا ریڈیو کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے اور یہ جرمانہ حکومتی خزانے میں نہیں بلکہ متاثرہ فریق کو ادا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…