نئی دہلی(آن لائن)بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما وکرم سینی نے کہا ہے کہ جب تک نیا قانون نہیں بن جاتا اس وقت تک ہندوؤں کو چاہئے کہ وہ مزید بچے پیدا کرتے رہیں۔اتوار کو ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں محکمہ صحت کے سلوگن ،’ہم دو ہمارے دو‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی
جنتا پارٹی کے رہنما وکرم سینی نے کہا کہ قانون سب کے لیے ہونا چاہئے۔جب تک نیا قانون نہیں بن جاتا آپ لوگ بس بچے پیدا کرتے رہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب ان کے 2بچے تھے تو اپنی بیوی کی مرضی کے بر خلاف ان کا موقف تھا کہ 4سے 5بچے ہونے چاہیے۔