بیجنگ(این این آئی)چین میں پولیس نے جنازوں میں چارنیم برہنہ رقاصائیں گرفتارکرلیں جو ڈانس میں کررہی تھیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاؤڈ سپیکر پر بلند آواز موسیقی کی آواز پر نیم برہنہ خواتین کا رقص اور لوگ سیٹیاں بجاتے رہے ، ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنازوں پرنیم برہنہ ڈانسرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں فحش اور بیہودہ قرار دیا۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ حکام نے اس عمل کے خلاف کارروائی کی ہو۔
اس موقع پر پولیس نے اس کی وجہ بتائی کہ ایک خیال یہ ہے کہ جنازوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے ۔ جس جنازے میں جتنے زیادہ لوگ شریک ہوں گے مرنے والے کے لیے اتنے ہی اعزاز کی بات ہوگی۔لیکن کچھ لوگ اسے تولیدی عمل کی عبادت سے بھی جوڑتے ہیں۔ایک اور تاثر یہ بھی ہے کہ جنازوں میں سٹرپر کو بلانے کا مقصد اپنی دولت کی نمائش کرنا ہے۔یہ عمل زیادہ تر چین کے دیہی علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔ لیکن اصل میں یہ تائیوان میں زیادہ عام ہے جہاں سے اس کی شروعات ہوئیں۔