جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری دیوی کے انتقال پربالی و وڈاداکار غم سے نڈھال ، میت کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(سی پی پی ) سری دیوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورپرستارتو صدمے سے دوچار ہیں وہیں پوری بالی ووڈ انڈسٹری بھی ان کے گزرجانے سے بے حد افسوس میں ہے جس کا انہوں نے سوشل میڈیا پراظہارکیا ہے۔سری دیوی کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ ان کی صبح اس درد ناک خبرسے ہوئی جس سے وہ بہت افسردہ ہیں۔اداکار نے بونی کپور اور ان کی دونوں بیٹیوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔اداکارہ پریانکا

چوپڑا کا کہنا ہے کہ اس دکھ کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں، اداکارہ نے ہر اس مداح سے تعزیت کی جو سری دیوی کو چاہتا تھا۔اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ سری دیوی کا انتقال دل کی تکلیف کے باعث ہوا، وہ اس خبر سے بہت زیادہ صدمے میں ہیں جب کہ مسلسل رو رہی ہیں۔مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا ان کی صبح اس خوفناک خبرسے ہوئی، میری دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں، دنیا نے ایک قابل انسان کو کھودیا ہی۔بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس کا کہنا تھا کہ سری دیوی واقعی ایک لیجنڈ تھیں جو بہت جلدی سے چلی گئیں۔کترینہ کیف نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی کی وہ بہت بڑی مداح تھیں جو بہت زیادہ ہم درد بھی تھیں، میری تمام ہمدردی اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔اداکارسدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ وہ سری دیوی کے انتقال کی خبر سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں۔اداکاررتیش دیشمک کا کہنا تھا کہ انتقال کی خبر ان کے لیے خوفناک ہے، اس خبر کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔کاجول نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سری دیوی ان کے ذہن میں ہنستی اور باتیں کرتی گھوم رہی ہیں، وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک پورا ادارہ تھیں، جن کے گزر جانے کا یقین نہیں اوریہ انڈسٹری کا بڑا نقصان ہے۔اداکارکمل حسن نے دکھ کا اظہار

کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سری دیوی کو چھوٹی بچی سے ایک لیجنڈ خاتون بنتے ہوئے دیکھا ہے، ان کی شخصیت معمولی نہیں تھی، سری دیوی کے ساتھ بہترین لمحات گزارے ، ہم سب اداکارہ کو بہت یاد کریں گے۔اداکارجاوید کا کہنا ہے کہ وہ بہت حیران اور صدمے سے دوچار ہیں کیونکہ بہترین ٹیلنٹ اور ان کی پسندیدہ پرفارمر انتقال کر گئیں۔کامیڈین اداکار جونی لیور کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی غمگین اور

صدمے میں ہوں، میری دعائیں ان کے خاندان کے لیے ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ وہ انتقال کی خبر سے بہت صدمے میں ہیں۔ اداکارہ نے اہل خانہ، دوست احباب اوران کے تمام مداحوں سے تعزیت کی۔اداکارانوپم کھیر نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ کوئی ڈراؤنا خواب دیکھ رہے ہیں، یہ خبر بہت درد ناک ہے۔ایک قابل، خوبصورت اور بھارتی سنیما کی کوئین اوربہترین دوست نہیں اب رہیں۔ اداکارہ کے ساتھ بہت سی فلموں میں کام کیا جو بہترین لمحات اور یادیں ہیں۔لیجنڈ اداکاررجنی کانت کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں، انہوں نے ایک دوست کھودیا ہے جب کہ سری دیوی کی موت انڈسٹری کا بھی بڑا نقصان ہے۔ اہل خانہ کے ساتھ اداکارہ کی موت کا کرب وہ محسوس کررہے ہیں اور وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…