پیرس (این این آئی)فرانسیسی تھنک ٹینک فاؤنڈیشن جین ییریز نے کہاہے کہ فرانس میں تقریباً چالیس لاکھ یعنی خواتین کی کل آبادی کے بارہ فیصد کا کم از کم ایک مرتبہ ریپ ہو چکا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی تھنک ٹینک فاؤنڈیشن جین ییریز کی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ 43 فیصد خواتین کو ان کی مرضی کے بغیر جنسی انداز میں چھوا گیا ہے۔
دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح گذشتہ چند ماہ میں فرانس میں بھی خواتین سوشل میڈیا کے ذریعے اس حوالے سے آواز اٹھا رہی ہیں۔ شائع کی گئی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ یہ دیکھا جائے کہ فرانس میں خواتین کو کس حد تک ہراساں کیا جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ ریپ ہونے والی 12 فیصد خواتین کے علاوہ 58 فیصد کو نازیبا تجاویز دی گئیں۔تحقیق کے مطابق ہراساں کی جانے والی خواتین کو ایسے حالات کا ایک سے زیادہ مرتبہ سامنا کرنا پڑا۔