جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کو اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں شامل کرلیاگیا یا نہیں؟کیا واقعی سعودی عرب اور چین نے عین موقعے پر پاکستان کو دھوکہ دے دیا؟دنیا بھر میں زیرگردش آج کی سب سے بڑی خبر کی حقیقت سامنے آگئی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کو اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں شامل کرلیاگیا یا نہیں؟کیا واقعی سعودی عرب اور چین نے عین موقعے پر پاکستان کو دھوکہ دے دیا؟دنیا بھر میں زیرگردش آج کی سب سے بڑی خبر کی حقیقت سامنے آگئی، تنظیم کے ترجمان الیکزندر دانیالے نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ اور اس کااعلان نہیں کیا گیا ہے اور ذرائع ابلاغ میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ محض قیاس آرائیاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے علاوہ ایران اور جنوبی کوریا کا نام بھی اس ‘گرے لسٹ’ میں شامل کرنے کی قرار داد زیر غور ہے لیکن حتمی اعلانیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے تاحال اس قسم کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں لگائے گئے الزامات امریکی ہیں جو کہ تکنیکی حیثیت رکھتے ہیں جن کا جواب پاکستان پہلے ہی دے چکا ہے۔ہمیں آئی سی آر جی کی رپورٹ اور فنانشل ایکشن پلان کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد باقاعدہ ردعمل دینگے۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس جاری ہے جس میں امریکی اعتراضات کے بعد پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے واچ لسٹ میں شامل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی سعودی عرب اورچین کے حوالے سے رپورٹ کی جانیوالی گمراہ کن خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،واضح رہے کہ پوری دنیا میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس پر طرح طرح کے تبصرے شدت کے ساتھ جاری ہیں کہ پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں شامل کردیاگیا ہے اورمشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ہمسایہ ملک چین اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا جبکہ ترکی تمام تر معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نام جون سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…