پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

جرمنی میں بچوں سے زیادتی پر پادری مجرم قرار، بچوں کی پورن فلمیں رکھنے کاالزام بھی ثابت

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آئی این پی) جرمنی میں مقامی عدالت نے کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ایک سابق پادری کو ساڑھے آٹھ برس قید کی سزا سنادی پادری پر بچوں کی فحش فلمیں رکھنے کاالزام بھی ثابت ہواہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ڈیگن ڈروف کی مقامی عدالت نے ایک سابق پادری کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ساڑھے آٹھ برس قید کی سزا سنائی ہے۔

فیصلے کیمطابق مجرم نے 1990 کے بعد سے پانچ بچوں کے ساتھ سو سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کی۔ اس کے علاوہ اسے بچوں کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانے، دستاویزات میں گڑبڑ کرنے، بچوں کی فحش فلمیں رکھنے اور ایک 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔عدالت کی جانب سے پادری کا نام خفیہ رکھاگیا ہے لیکن جرمن میڈیا کے مطابق مجرم کا نام تھوماس ماریا بی ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی عدالت کے جج تھوماس ٹراٹ وائن نے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق پادری کو سزا مکمل ہونے کے بعد بھی جیل میں رکھا جاسکتا ہے لیکن یہ فیصلہ اس کے نفسیاتی علاج کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا۔واضح رہے کہ تھوماس ماریا بی نامی سابق پادری اس سے قبل بھی جنسی الزامات کے تحت 2003 سے 2009 تک جیل میں رہا ہے جب کہ 2008 میں چرچ کی ایک عدالت نے بھی مجرم سے پادری کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…