جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پارٹی صدر کیساتھ وزیراعظم بھی ڈھونڈنا پڑ گیا، وزیراعظم شاہد خاقان بھی گئے۔۔نواز شریف کی نا اہلی کے بعدن لیگ پر ایک اور پہاڑ ٹوٹ پڑا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد اگر 28جولائی 2017کے بعدسے اب تک کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو پھر ” اصلی“ وزیر اعظم بھی ” نقلی“ قرار پاتے ہیں، عمران خان دنیا کے تمام شوہروں پر بازی لے گئے ہیں باقی شوہر نکاح کے بعد ” رن مرید“ ہوتے ہیں جبکہ عمران خان نکاح سے پہلے ہی مرید ہو چکے تھے ،

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کی اٹک کے سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائےا سلام (ف)کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے اٹک کے سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد اگر 28جولائی 2017کے بعدسے اب تک کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو پھر ” اصلی“ وزیر اعظم بھی ” نقلی“ قرار پاتے ہیں، عمران خان کے نکاح کی ہیٹرک کی طرح شاہد نواز شریف بھی نااہلی کی ہیٹرک کا ”اعزاز“ حاصل کر لیں ، عمران خان دنیا کے تمام شوہروں پر بازی لے گئے ہیں باقی شوہر نکاح کے بعد ” رن مرید“ ہوتے ہیں جبکہ عمران خان نکاح سے پہلے ہی مرید ہو چکے تھے ۔نواز شریف کا یہ بیانیہ کہ انہیں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں سے عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے تو پھر شریف خاندان کو ججز کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے ان کا مشکور ہونا چاہئے ،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ خطے کی روایات کے مطابق پہلے شوہر کے بعد بیوی، پھر بیٹی آتی ہے مگر باپ بیٹی عدالت سے نااہل ہو چکے ہیں اس لئے مریم نواز پارٹی صدر بننے کی اہل نہیں ہونگی جبکہ بیٹے پہلے ہی سیاسی نااہل ہیں، مغل شہنشاہوں کی مخالفت گھروں اور خاندان سے ہی شروع ہوئی تھی ، مریم نواز کی تصویروں پر کالک ملنے سمیت حمزہ شہباز کی مخالفت بھی مغلیہ دور کی یاد تازہ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…