جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

سلامتی کونسل مسئلہ شام پر اتحاد کو برقرار ر کھے ،مسئلہ کے سیاسی طریقے سے نمٹنے کے عمل کو تیز کیا جائے گا،چینی مندوب

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ما چاو شوئی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو شامی مسئلے پر اتحاد کو بھی برقرار رکھنا چاہیئے،مسئلہ شام کے حل کیلئے سیاسی طریقے سے نمٹنے کے عمل کو تیز کیا جائے گا، شام میں انسانی مسئلہ شام کی مجموعی صورتحال اوسیاسی عمل سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ما چاو شوئی نے مسئلہ شام پر ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔

اور اپیل کی کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے مصالحت میں مسئلہ شام کے مختلف فریقوں میں بات چیت اور مذاکرات سمیت سیاسی طریقے سے شامی مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی حمایت کرے ،تاکہ شام میں انسانی صورتحال کو حقیقی طور پر بہتر کیا جا سکے ۔چینی مندوب نے کہا کہ شام میں انسانی مسئلہ شام کی مجموعی صورتحال اور شام کے سیاسی عمل سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔شامی مسئلے کے حوالے سے سلامتی کونسل کی کارروائیوں کو شام میں مجموعی انسانی صورتحال کوبہتر کرنے ، فائر بندی کے رجحان کو مضبوط بنانے اور سیاسی طریقے سے شامی مسئلے کو حل کرنے سے فائدہ مند ہونا چاہیئے۔سلامتی کونسل کو شامی مسئلے پر اتحاد کو بھی برقرار رکھنا چاہیئے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…