بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ: ڈومیسٹک ایونٹ میچ میں بیٹسمین کی زوردار شاٹ

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ( آن لائن ) نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ایونٹ کے میچ میں بیٹسمین کی زوردار شاٹ پر گیند بولر کے سر سے ٹکرانے کے بعد باؤنڈری لائن سے پار جا گری۔فورڈ ٹرافی کے میچ میں آکلینڈ کے جیت راول نے حریف ٹیم کانٹربری کے کپتان اینڈریو ایلس کی گیند پر زور دار شاٹ کھیلی جو ایلس کے سر سے زور دار انداز میں ٹکرانے کے بعد 6 رنز کیلی باؤنڈری لائن سے باہر چلی گئی۔

امپائر نے پہلے چوکے کا اشارہ دیا تاہم ایکشن ری پلے میں پتہ چلا کہ گیند باؤنڈری لائن کے باہر گری ہے۔اینڈریو کا طبی عملے نے معائنہ کیا جس کے بعد انہوں نے نہ صرف اوور مکمل کیا بلکہ بعد میں اپنے نمبر پر بیٹنگ کیلیے بھی میدان میں آئے اور کسی قسم کے بے ہوشی کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔ بیٹسمین جیت راول نے کہا کہ انہیں ٹھیک دیکھ کر میری جان میں جان آئی، وہ واقعی ایک سخت جان پلیئر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…