ریاض( این این آئی)سعودی حکومت نے ویزے کے لئے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط عائد کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے نوکری یا وزٹ کے سلسلے میں سعودی عرب آنے والے افراد کے لیے پولیس کریکٹرسرٹیفکیٹ کیشرط لازم قرار دے د ی ہے تاہم اس فیصلے ا اطلاق حج اور عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔نوکری یا دیگر وجوہات کی بنا ء پر سعودی عرب آنے والوں کو سعودی قونصلیٹ میں اپنے پاسپورٹ کے ہمراہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی جمع رانا ہو گا۔ فیصلے کا اطلاق 26 فروری 2018 سے ہو گا۔