بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اگر آپ پہلی مرتبہ حج یا عمرہ کرنے جارہے ہیں اور مشکلات کا سامنا ہے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ،شاندار سہولت متعارف

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)وزارت حج و عمرہ کی جانب سے معتمرین و عازمین کی سہولت کیلئے اسمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مخصوص ایپ کے ذریعے حج وعمرہ امورسے متعلق معلومات کا حصول آسان ہو جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزرات حج و عمرہ کی جانب سے مملکت کے وڑن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا جارہا ہے تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ وزارت حج و عمرہ نے

سعودی عرب کے سالانہ ثقافتی میلے جنادریہ میں لگائے گئے اسٹال پر تیار کی جانے والی ایپ کی نمائش کی جسے مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔جنادریہ میلے میں شریک وزارت کے اہلکار نے بتایا کہ مخصوص ایپ کے ذریعے زائرین ، معتمرین اور عازمین حج کی بہتر طور پر خدمت کی جا سکے گی۔ انکی جانب سے استفسارات کے فوری جوابات دیئے جائیں گے۔ ایپ سے خود کار سسٹم کے تحت استفسارات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ حج ایپ پر اہم معلومات بھی مہیا کی جائیں گی۔ ایپ استعمال کرنے والوںکی سہولت کے لئے وزرات حج و عمرہ کی جانب سے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے بھی ایپ کے ذریعے اہم معلومات جن میں بیرون مملکت رجسٹرڈ حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کے ناموں کی فہرست بھی شامل ہو گی جس کے ذریعے معتمرین کو یہ سہولت ہو گی کہ وہ اپنے ملک میں موجود لائسنس یافتہ عمرہ و حج ٹور آپریٹرز کے بارے میں آسانی سے معلوم کر سکیں گے۔وزرات کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض ممالک سے اس قسم کی شکایات موصول ہوتی ہیں کہ انہیں لائسنس یافتہ ٹورآپریٹرزکے بارے میں علم نہیں ہوتا ۔ اس ایپ کی اپ گریڈنگ کے بعد بیرون مملکت لوگوں کو کافی سہولت ہو گی۔ ایپلیکیشن میں حج و عمرہ کے احکامات سے متعلق اہم معلومات بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں جبکہ وزرات کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کا تعارف بھی پیش کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…